• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

فرانسیسی ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا

Online Editor by Online Editor
2022-11-07
in تازہ تریں, شوبز, عالمی خبریں
A A
فرانسیسی ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
بولڈ لباس اور پروگرامات میں شرکت کرکے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو فرانسیسی ریلٹی ٹی وی اسٹار اور ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔
میرین الہیمر متعدد فرانسیسی ٹی وی ڈراموں اور سیریلز سمیت ریئلٹی ٹی وی شوز کا حصہ بن چکی ہیں جب کہ وہ جوتوں، پرفیوم اور لباس کے بولڈ فیشن شوبز کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔وہ اپنے بولڈ ریئلٹی ٹی وی شوز کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں مگر کچھ عرصے سے لوگوں نے ان کا بدلتا ہوا انداز دیکھا تو ان سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ انہوں نے شوبز اور فیشن کی دنیا چھوڑ دی ہے۔
تاہم انہوں نے خود سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے بتایا کہ انہوں نے چند ماہ قبل اسلام قبول کرلیا تھا۔
میرین الہیمر نے سعودی عرب کے مقدس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اعتراف کیا کہ وہ چند ماہ قبل ہی مسلمان ہوگئی تھیں مگر انہوں نے یہ بات کچھ عرصے تک خفیہ رکھی۔ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ ان کے بعض مداح ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے متعلق جانتے ہیں جب کہ کئی ان سے اس ضمن میں سوالات کرتے آ رہے ہیں تو ان کے لیے وہ یہ بات واضح کر رہی ہیں کہ اب وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں۔انہوں نے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر انسان کو ایک سے دوسرے مذہب میں داخل ہونے کی اجازت اور حق حاصل ہے اور وہ اس بات پر خدا کی شکر گزار رہیں گی کہ وہ سیدھی راہ پر آگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے دل اور روح نے اسلام کا انتخاب کیا اور سکون کی خاطر وہ اس مذہب میں آئیں۔انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ زندگی سے آگے ایسے بھی راستے ہیں جن پر ہر ایک کو تنہا سفر کرنا پڑے گا، جہاں ان کا ساتھ دینے والا کوئی دوست، کوئی اہل خانہ اور کوئی ساتھی نہیں ہوگا، وہاں صرف خدا اور وہ سفر کرنے والا ہوگا۔انہوں نے دائرہ اسلام پر نیک خواہشات کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
میرین الہیمر کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں مقدس مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے۔عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے فرانسیسی ماڈل و اداکارہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ماڈل مہجا سدرہ کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران ان کا ساتھ دیا۔
فرانسیسی ماڈل کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Next Post

وقف میں 75 سال سے تجاوزات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے: درخشاں اندرابی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
Next Post
وقف میں 75 سال سے تجاوزات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے: درخشاں اندرابی

وقف میں 75 سال سے تجاوزات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے: درخشاں اندرابی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan