سری نگر/09؍نومبر:
جموںوکشمیر رورل لائیولی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کی ’’ اُمید ‘‘ سکیم دیہی خواتین کی اُمنگوں کو پورا کرنے میں ایک اہم رول اَدا کر رہی ہے جو خواتین معاشی طور پر خود مختاربننے کا خواب دیکھتی ہیں۔اِس مشن کا مقصد غریبوں کے لئے اِداروں کی تعمیر ، ان کو فائدہ مند معاش کی اقدامات میں شامل کرنا اور پائیدار بنیادوں پر ان کی آمدنی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے۔
’’اُمید ‘‘سکیم سے سینکڑوں خواتین نہ صرف جموںوکشمیر میں اَپنی کامیابی کی داستانیں رقم کر رہی ہیں بلکہ دوسروں کو غربت سے نکلنے اور کامیاب کاروباری بننے کی ترغیب دے رہی ہیں ۔ ’’ اُمید ‘‘ پروگرام خواتین اَنٹرپرینیوروںکو اَپنی مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹنگ میں بے حد مدد کر رہا ہے۔
جے کے آر ایل ایم نے جموںوکشمیر خواتین کے لئے ترقی پسند اور خود روزگار کارباری بننے کے لئے تبدیلی لائی ہے ۔جے کے آر ایل ایم مرکزی معاونت والی سکیم ’’اُمید‘ ‘پروگرام کے تحت خواتین کو خود اَنحصاری اور خود کفیل بننے کی ترغیب دیتا ہے ۔ یہ خواتین کو چھوٹی بچت کرنے کی بھی ترغیب دیتا ہے تاکہ ان کے سیلف ہیلپ گروپوں کوکم شرح سود پر بینک کے قابل بنایا جائے۔
عشقمقام علاقے نمبل سے تعلق رکھنے والے 36 برس منظور احمد بٹ اور 32سالہ روبی جان نے شروع کیا۔ اَب ان کے پاس ’’اُمید ‘ ‘سکیم کی مدد سے ان کے لئے چار ملازمین کام کر رہے ہیں ۔ یہ دونوںحکومت کا بے حد مشکور ہے جس نے انہیں باعزت طریقے سے کمانے او رباعزت زندگی گزارنے کے علاوہ دوسروں کے لئے ذریعہ معاش کے طور پر اُبھرنے میں مدد کی۔
اِسی طرح رام نگر ضلع اودھمپور کے گائوں مارتا میں بہت سی خواتین نے براہِ راست’’اُمید ‘‘سکیم سے فائدہ حاصل کر کے اَپنا کاروبار قائم کیاہے۔
