سرینگر /10نومبر:
جموں کشمیر میں سب انسپکٹر بھرتی عمل میں بڑے پیمانے پر گوٹالے کے کیس میں سی بی آئی نے تحقیقاتی عمل تیز کرتے ہوئے مزید سات افراد کی گرفتاری عمل میںلاکر ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جس کے ساتھ ہی گرفتاریوں کی تعداد 20تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر گرفتار شدہ افراد کو جموں کی ایک عدالت میں پیش گیا ۔
سی این آئی کے مطابق سنیٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی ) نے جموں کشمیر میں سب انسپکٹر بھرتی عمل میں بڑے پیمانے پر گوٹالے کے معاملے میں تحقیقات میں مزید تیزی لائی ہے ۔ معلوم ہو اہے کہ سی بی آئی نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں پولیس سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں جموں کے مختلف علاقوں میں چھاپے ڈالیں جس دوران مزید سات افرادکی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے جو اس گوٹالے میں ملوث ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے مزید سات گرفتار یاں مختلف علاقو ں میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دینے کے دوران عمل میںلائی ۔
معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر بھرتی گوٹالے معاملے میں مزید سات ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس کیس میں ابھی تک 20گرفتاریاں ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ سی بی آئی نے جموں و کشمیر حکومت کے ایک حوالہ پر 3 اگست کو کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ایجنسی نے اس کیس کے سلسلے میں اب تک 20 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
اس سے قبل جموں کشمیر میں سب انسپکٹر بھرتی عمل میں گوٹالے کے بعد مرکزی تحقیقاتی بیورو ( سی بی آئی ) نے اس معاملے کی تحقیقات اپنی ہاتھ میں لی اور ملوثین افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بڑے پیمانے پر شروع کر دیا گیا جس کے چلتے سی بی آئی نے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، سی آر پی ایف اہلکار سمیت 20افراد کی گرفتاری عمل میںلائی ۔ ادھر گرفتار کئے گئے افراد کو سی بی آئی نے ایک عدالت میں پیش کیا ہے ۔
