• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

چیف سیکرٹری نے لندن میں ایک گلوبل کنونشن میں جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کی شروعات کی

کہا، حکومت جموں وکشمیر یوٹی کو ایک خوشحال او رترقی یافتہ خطہ میں تبدیل کرنے کیلئے پُر عزم ہے

Online Editor by Online Editor
2022-11-10
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
چیف سیکرٹری نے لندن میں ایک گلوبل کنونشن میں جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کی شروعات کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

لندن/10؍نومبر:
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج عالمی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر کے مواقعوں کی غیر دریافت شدہ زمین میں سرمایہ کاری کریں تاکہ وہاں کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فوائد کو حاصل کیا جاسکے۔اِن باتوں کا اِظہار ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے یہاں لندن میں اِنسٹی چیوٹ آف ڈائریکٹرس اِنڈیا کی طرف سے منعقدہ کارپوریٹ گورننس اور پائیداری کے بارے میں لندن گلوبل کنونشن 2022ء میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چیف سیکرٹری نے مندوبین کو جموںوکشمیر میں دستیاب سرمایہ کاری کے وسیع مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ۔ اُنہوں نے ان سے گزارش کی کہ وہ جموںوکشمیر کو اُمید ، خوشحالی اور ترقی کی کامیابی کی کہانی میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں جموںوکشمیر کا ساتھ دیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس عالمی تقریب میں ان کی شرکت کا مقصد عالمی کاروبار ی برادری کے درمیان اعتماد پیدا کرنا او رسرمایہ کاری کے ایک ممکنہ مقام کے طور پر جموںوکشمیر کی طاقت کو ظاہر کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت ’ اتمانربھر بھارت ‘ مہم کے تحت ہندوستان کو عالمی سپلائی چین کا مرکز بنانے کے لئے جوش و خروش سے کام کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے یاد دِلایا کہ اِس سمت میں میک اِن اِنڈیا ، ووکل فار لوکل ، ضلع کے تحت برآمدات کو ایکسپورٹ ہب کے طور پر فروغ دینا ، ایم ایس ایم اِی صنعتوں کے لئے گھریلو اور عالمی ویلیو چینوں کے لئے مارکیٹ لنک وغیرہ جیسے بہت سے اقدامات اِس سمت میں شروع کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ اِس پس منظر میں جموںوکشمیر اِنڈسٹریل پالیسی 2021-30 سابقہ صنعتی پالیسیوں سے ایک خوش آئند تبدیلی ہے اور جموںوکشمیر میں صنعتی ماحولیاتی نظام ایک مثالی تبدیلی کا مشاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
اُنہوں نے مقامی اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ،’’ جموںوکشمیر حکومت نے ترقی کی راہ میں جرأت مندانہ اور فیصلہ کن قدم اُٹھائے اور جموںوکشمیر یوٹی تیزی سے قومی اقتصادی رفتار کے ساتھ انضمام کی طرف بڑھ رہا ہے تاکہ ایک خوشحال اور خود انحصار یونین ٹیریٹری بن سکے۔
اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اہم فیصلے لئے گئے ہیں جنہوں نے آئینی ڈھانچے کو تبدیل کیا ہے ، جموںوکشمیر اور باقی ملک کے درمیان مصنوعی قانونی اور اقتصادی رُکاوٹوں کو دُور کیا ہے اور جموںوکشمیر کو پوری دُنیا کے ساتھ اورملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا ہے۔
اُنہوں نے اِجتماع کو مطلع کیا کہ جموںوکشمیر کے لوگ اَب ان حقوق اور فوائد سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو ہندوستان کے دیگر تمام شہریوں کو حاصل ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اِداروں میں حکمرانی کے سب سے نچلے درجے پر لوگوں کی حقیقی شرکت کے ساتھ ایک مضبوط نچلی سطح پر جمہوریت قائم کی گئی ہے۔
چیف سیکرٹری نے اِس موقعہ پر کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے شرکأ کو یقین دِلایا کہ حکومت جموںوکشمیر کو ایک خوشحال اور ترقی پسند خطہ میں تبدیل کرنے اور جموںوکشمیر کا ایک نیا وژن پیش کرنے کے لئے پُر عزم ہے جوجموںوکشمیر کی مہمان نوازی ، گرمجوشی اورجامعیت کی اس کی بھرپورروایت کی بھرپور نمائندگی کرے گا او رعالمی سطح پر ’’ زمین پر جنت‘‘ کی حیثیت سے مشہور ہے۔اُنہوں نے سرمایہ کاروں کی مزید حوصلہ اَفزائی کے لئے اُنہیں بتایا کہ اِس برس تقریباً 10ملین سیاحوں نے جموںوکشمیر یوٹی کا دورہ کیا ۔اُنہوں نے نشاندہی کی کہ اِنتظامیہ نے دیر سے پوشیدہ اور آف بیٹ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں جو سیاحوں کو نئے اور متنوع تجربے کی پیشکش کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ یوٹی ایڈونچر ، یاترا ،پلگرمیج ،سپریچول اور ہیلتھ ٹوراِزم میں بہت زیادہ اِمکانات پیش کرتا ہے۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ہماری معاشی طاقتوں کی تصویر کشی کرتے ہوئے کہا ،’’ جموںوکشمیر کی ایک مضبوط معیشت ہے جو زراعت ، باغبانی اور خدمات شعبے پر مرکوز ہے ۔اِس کے پاس بہترین زمینی او رآبی وسائل ہیں جو ایک بڑی کشش ہے۔‘‘اُنہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں کہا کہ ہماری متعلقہ پالیسیوں کو تقویت دینے کے لئے طویل عرصے سے زیر اِلتوأ منصوبوں کو مکمل یا تیز کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر نے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن کے بہت سے اقدامات اُٹھائے ہیں جن میں رِنگ روڈز، نیشنل ہائی ویز ، ریلوے پروجیکٹس، میٹرو پروجیکٹس ، شہری پروجیکٹس ، صحت ، بجلی اور آبپاشی کے پروجیکٹوں اور کھیل بنیادی ڈھانچے کی تیزی سے تعمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر حکمرانی کے طریقوں سے حکومتی نظام میں نظم و ضبط او رجواب دہی کا احساس پیدا ہوا ہے۔
ڈاکٹرارون کمار مہتا نے اِنکشاف کیا کہ مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی کے لئے نئی سکیم متعارف کی ہے ۔ اُنہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم ایک درجہ بند ترغیبی ڈھانچہ سے مساوی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتی ہے جو جموںوکشمیر کے دُور دراز علاقوں میں مینو فیکچرنگ اور سروس سیکٹر دونوں کو رواڈدیتا ہے ۔ اِس سکیم کو سال2025ء تک کل 28,400 کروڑ روپے یعنی 3.7 بلین امریکی ڈالر کے اخراجات کے ساتھ منظو رکیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری نے مقررہ وقت میں تمام منظوریوں اور اجازتوں کو حاصل کرنے کے لئے ایک سٹاپ حل کے طورپر سنگل وِنڈو پورٹل کے آغاز کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا ۔ اُنہوں نے اُنہیں بتایا کہ ہمارے سنگل وِنڈوپورٹل پر تقریباً 215 خدمات فعال ہیں جو حقیقی معنوں میں کم حکومت اور زیادہ حکمرانی کے دور میں ہیں۔اُنہوں نے اَپنے مقصد کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کی تقریب میں مقامی ایم ایس ایم اِی سیکٹر کو فروغ دے رہے ہیں جس میں مقامی نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے اور جموںوکشمیر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے ذیلی اِکائیوں کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت ہے ۔
8 سے 12 ؍نومبر کے درمیان منعقد ہونے والے 4 روزہ کنونشن میں دنیا بھر سے رہنما، پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، فقہا، سماجی مفکرین، اور کاروباری، مالیات، کارپوریٹ گورننس، اور پائیداری کے شعبوں کے پیشہ ور افراد شرکت کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آخری سالانہ عالمی کنونشن 2019 ء میں لندن میں منعقد ہوا تھا جس میں عالمی اور ہندوستان سے 400 مندوبین کی ریکارڈ شرکت تھی۔ تقریب میں 24 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔
آخر میں چیف سیکرٹری نے منتظمین اور شرکاء کا ان کے کردار اور جموں و کشمیر کی باہمی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے کے امکانات کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پولیس سب انسپکٹر بھرتی سکینڈل:مزید سات افراد گرفتار ،گرفتاریوں کی تعداد 20تک پہنچ گئی

Next Post

سیکرٹری کانکنی نے ایم بی ڈی کانفرنس 2022 کے دوران عالمی منرل بزنس ڈیولپرز کو جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
سیکرٹری کانکنی نے ایم بی ڈی کانفرنس 2022 کے دوران عالمی منرل بزنس ڈیولپرز کو جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی

سیکرٹری کانکنی نے ایم بی ڈی کانفرنس 2022 کے دوران عالمی منرل بزنس ڈیولپرز کو جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan