سرینگر، 15 نومبر:
حکومت نے پیر کو کہا کہ طلباء اور عملے کے لئے 15 نومبر سے مرحلہ وار طریقے سے حرارتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن (ڈی ایس ای کے) کے ڈائریکٹر تصدق حسین میر نے کہا، حکومتی ہدایات کے مطابق کشمیر کے اسکولوں میں ہیٹنگ سروسز 15 نومبر کے بعد کام کرنا شروع کر دیں گی۔
ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ہم محسوس کریں گے کہ طلباء اور عملے کے ارکان کے لیے ہیٹنگ کا انتظام ہوگا، ہم انہیں 15 نومبر سے بتدریج ہیٹنگ کی سہولیات فراہم کریں گے۔
وادی کشمیر میں، ہمارے پاس تقریباً 11,000 اسکول ہیں۔ ہم ان سب کو مرحلہ وار طریقے سے حرارتی سہولیات فراہم کریں گے لیکن فی الحال جہاں بھی سہولیات کی فوری ضرورت ہے، متعلقہ سربراہان ، طلباء اور عملے کو حرارتی سہولیات فراہم کریں گے۔
