سری نگر ،15نومبر:
سری نگر کے صورہ علاقے میں منگل دیر شام عدم شناخت لاش برآمد کی گئی۔ یو پی آئی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے صورہ علاقے میں ایک نامعلوم لاش سڑک پر پڑی ہوئی ملی جو بظاہر ایک غیر مقامی شخص کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلی نظر میں غیر فطری موت معلوم ہوتی ہے۔ اس ضمن میں سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ لاش کی شناخت کے لئے صورہ پولیس تھانہ کو مطلع کریں۔
