جموں،22نومبر:
بارڈر سیکورٹی فورس کے ترجمان نے یہ اطلاع دی کہ سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) سے اس طرف دراندازی کی الگ الگ کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ دراندازی کی کوشش کے دوران منگل کو بی ایس ایف نے ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کیا ہے۔
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فوجیوں نے جموں کے ارنیا سیکٹر اور سانبہ ضلع کے رام گڑھ سیکٹر میں دراندازی کی کوششوں کو علی الصبح ناکام بنا دیا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی در انداز ارنیا سیکٹر کے سرحدی باڑ کی طرف ضارحانہ انداز میں آتے دیکھا گیا اسی وقت بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اس پر وقت گولیاں چلادی۔
ترجمان نے کہا کہ ‘انہیں رکنے کے لیے کہا گیا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ کوئی دوسرا راستہ نہ ملنے پر فوجیوں نے گولی چلادی جس میں پاکستانی درانداز ہلاک ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایک اور واقعہ میں، رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کے بعد باڑ کے قریب پہنچے ایک پاکستانی درانداز کو فوجیوں نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے کہا کہ ‘گیٹ کھولنے کے بعد انہیں باڑ کے بھارتی حصے کے اندر لایا گیا۔ ابھی تک اس کے قبضے سے کوئی چیز نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سیکٹرز کے پورے علاقے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔
