سرینگر،24نومبر:
جموں و کشمیر پولیس نے صحافیوں کو آن لائن دھمکیوں کے سلسلے میں جمعرات کو وادی کے تین اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی۔ سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چھاپے سرینگر، بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔
سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے صحافیوں کو آن لائن دھمکیوں کے سلسلے میں جمعرات کو وادی کے تین اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی۔ سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چھاپے سرینگر، بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ تلاشی اسی معاملے میں کچھ دن پہلے کی گئی تلاشیوں سے حاصل ہونے والی جانکاری کے بنا پر کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل پولیس کی جانب سے وادی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے جس کے بعد 12 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا اور یہ پوچھ تاچھ تب سے ہر روز کی جا رہی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "جن گھروں کی آج تلاشی لی گئی، ان میں سرینگر کے رہنے والے صحافی شوکت احمد موٹا، ایڈوکیٹ خاکسار ندیب عدنان، اور صحافی ثاقب حسین مغلو، پامپور میں حاجی حیات کا گھر اور سرینگر میں اُن کے دفتر (کشمیر ریڈر)، بڈگام میں صحافی اشفاق ریشی، آصف ڈار (بیرون ملک مقیم) شامل ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ” سری نگر پولیس نے ان چھاپوں کے دوران موبائل فونز، سی ڈیز، دیگر ڈیجیٹل آلات، دستاویزات، بینک کے کاغذات کے علاوہ دیگر مشتبہ کاغذات بھی ضبط کئے ہیں۔”
