اسلام آباد، 24 نومبر:
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ملک کا نیا آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل منیر جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ لیں گے جو رواں ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شریف نے اپنے آئینی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
