راجوری ،28 نومبر:
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سرانو ندی میں بارہ روز قبل ڈوبنے والے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔ لواحقین کو شبہ ہے کہ موت کے پیچھے کوئی سازش ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرانو گاؤں کے رنجیت سنگھ ولد ناتھا رام آج سے بارہ روز قبل راجوری کے سرانو علاقے میں ندی میں غرقاب ہو گیا تھا۔ طویل تلاشی آپریشن کے بعد اُس کی لاش بارہ دن بعد مل سکی۔ ایس ڈی آر ایف اور فوج نے پہلے دن سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بارہویں دن اس کی لاش دریا سے ملی۔
پہلے متوفی کے کپڑے اور موبائل فون سمیت کچھ سامان ملا تھا جس کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن میں سونگھنے والے کتّوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ لاپتہ نوجوان کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور بالآخر لاش آج ندی سے مل گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔
