لداخ، 29 نومبر:
مرکز کے زیر انتظام لداخ انتظامیہ نے ضلع لیہہ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے 5 دسمبرسے 28 فروری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ چیف ایجوکیشن آفیسر لیہہ نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی منظوری سے اس سلسلے میں سرکاری احکامات جاری کیے ہیں۔
سی ای او لیہہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ایل اے ایچ ڈی سی، لیہہ نے اسکولوں میں تعطیلات کے لئے منظوری دے دی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء کو پانچ دسمبرسے موسم سرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔ سی او نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت میں پڑھنے والے باقی طلبا 15 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں منائیں گے۔ حکومت نے مزید کہا کہ تمام اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔
اس سے قبل حکومت نے کشمیر اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے مرحلہ وار دیکم دسمبر سے 28 فروری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
