سرینگر، 03 دسمبر:
محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو کہا کہ کشمیر میں 9 سے 10 دسمبر تک ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہر نے 9 دسمبر (شام) سے 10 دسمبر (شام) کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری اور اونچی جگہوں پر بھاری برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ دریں اثناء وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی کیونکہ کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سرینگر، قاضی گنڈ اور وادی کے کچھ دوسرے حصوں میں دھند اور کہرے کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں کو بھی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران خطہ لداخ میں لیہہ میں منفی 5.4 ° C، کرگل میں منفی 10.4 ° C اور دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام ہے، منفی 4.0 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
