سرینگر، 06 دسمبر :
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے ایک سینئر صحافی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ اننت ناگ کے سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 2017 میں درج ایک پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
خالد گل گزشتہ کئی سالوں سے جموں و کشمیر کے ایک معروف اخبار سے وابستہ ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشمیر میں صحافیوں کو آن لائن دھمکی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے 19 نومبر کو ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی۔
