جموں/06؍نومبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گلشن گرائونڈ میں جاری ’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ ‘‘ پروگرام میں شرکت کی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رسائی پروگرام سے ہم لوگوں کو شہری تبدیلی کے مرکز میں لارہے ہیں اور شہروں کی ترقی کو آگے بڑھانے ، مقامی گورننس کو بااِختیار بنانے اور دہلیز پر خدمات کی بغیر کسی رُکاوٹ کے فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی اقدام کے لئے لوگوں کی شرکت ایک فیصلہ کن عنصر ہے کیوں کہ ہر شہر کے چیلنجز او ر مواقع مختلف ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ‘‘ایونٹ کے دوران سینئر اَفسران قصبوں کا دورہ کرکے براہِ راست مواصلات کو فعا ل کر رہے ہیں اور مقامی ضروریات کو پورا کرنے والا نظام تشکیل دے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور عوامی شرکت کو شہری تبدیلی کے دو اہم پہلو قرار دیا جو معیار ِزندگی کو بہتر بنانے ، لوگوں کی فلاح و بہبود کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے ، مقامی معیشت کو بڑھانے اور روشن مستقبل کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے بھی بہترین عمل قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان شہر کی ترقی ،ترقی اور مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی سے منسلک ہے۔اُنہوں نے زوردیا کہ سٹی ماسٹر پلان میں عام آدمی اور کچی بستیوں میں رہنے والے غریب کنبوں کی خواہشات اور ضروریات کی عکاسی ہونی چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں ماسٹر پلان میں غریبوں کے لئے رہائش پرتوجہ مرکز کرنی چاہیے، پرانے شہروں میں رَش کم کرنے کے لئے نئے کاروبار ی مراکز اور سٹیٹ اور آل اِنڈیا سروس کے ملازمین کے لئے منصوبہ بند ٹائون شپس پر توجہ دی جانی چاہیے۔اُنہو ں نے کہا کہ مینٹرنگ اَفسران کو شہری ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لئے منتخب عوامی نمائندوں ، مقامی وارڈ ممبران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نے جموں کو تعلیمی اِداروں کے شہر میں تبدیل کیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں جو دُنیا بھر میں مندروں کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے تعلیمی اِداروں کا مرکز بھی بن گیا ہے کیوں کہ یہ ملک میں واحد جگہ ہے جہاں ایمز ، آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی اور سینٹرل یونیورسٹی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وسائل کو متحرک کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اسے ہمارے ایکشن پلان کا حصہ بننا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بغیر کسی رُکاوٹ کے آن لائن عوامی خدمات کی فراہمی اور بہتر بنیادی دھانچہ ، بھیڑ بھاڑ کے منصوبے ٹرانسپورٹیشن ، نئی عوامی جگہ کی تخلیق ، عوامی خدمات حاصل کرنے کے عمل کو بہتر اور آسان بنانے کی کوششیں ، شہروں کی برانڈ پوزیشننگ ، وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ، سٹی لائیو لی ہڈ مشن ، شہروں کی خوبصورتی ، دریائوں ، جھیلوں اور پارکوں کا تحفظ اور ان کی بحالی عوامی رَسائی کے کچھ اہم پہلو ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ‘‘عوامی رَسائی پروگرام نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے خود روزگار پیدا کرنے اور سکل ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دیتا ہے ۔ ’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ‘‘کے دوران ہر وارڈ سے 25 نوجوانوں کو خود روزگار میں مدد اور ہنر کی شناخت کے لئے شناخت کیا جارہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ غونچہ فروشوں کی فلاح و بہبود کے لئے جو سکیمیں ہیں وہ اہل استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے میونسپل کارپوریشنوں اور وارڈوں میں سوچھتا مقابلے منعقد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے میئر، جے ایم سی اور دیگر منتخب نمائندوں سے کہاکہ وہ تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریونیو جنریشن کے قابل عمل منصوبے تلاش کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ سب کچھ مکمل شفافیت کے ساتھ اور جی ایف آر اور دیگر قواعد کے مطابق کیا جا رہا ہے، اور کسی کو بھی ان کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود ہماری اوّلین ترجیح ہے لیکن جو لوگ قابل اور امیر ہیں انہیں معاشرے اور قوم کے تئیں اَپنے فرائض کی ادائیگی کو اوّلین ترجیح دینی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ شہریوں میں فرض شناسی سے معاشرے کی ترقی ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ عوامی خدمات اور سہولیات سب کے لئے مفت نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ قابل ہیں وہ سرکاری خدمات کی ادائیگی کے لئے آگے آئیں۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی جانب سے خدمات کی توسیع اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے لگائے گئے متعدد سٹالوں کا معائینہ کیا۔
اُنہوں نے ’’ لاڈلی بیٹی سکیم ‘‘ کے تحت منظوری نامے ، سٹیٹ میریج اسسٹنس سکیم کے تحت چیک اور مستحقین میں وہیل چیئر او رسماعت کے آلات بھی تقسیم کئے۔
اِس موقعہ پرمیئرجموں میونسپل کارپوریشن راجندر شرما نے ’’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘‘ پروگرام اور شہری آبادی کی دہلیز تک خدمات فراہم کرنے کے لئے اِنتظامیہ کی رسائی کو سراہا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ’’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘‘ پروگرام سے جڑنے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور جموں و کشمیر کی تمام میونسپلٹیوں میں اس پروگرام کے اِنعقاد کے پیچھے نظریے کو شیئر کیا۔اُنہوں نے اِنتظامیہ کے تمام حلقوں کی طرف سے کوششوں اور وسائل کو یکجا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 74ویں آئینی ترمیم کی عمل آوری کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ڈپٹی میئرجے ایم سی بلدیو سنگھ بلواریہ نے میونسپل حدود میں مختلف علاقوں کا دورہ کرکے دفاتر کے ذریعے حل کئے جانے والے مسائل کی سراہنا کی۔کمشنر جے ایم سی راہل یادونے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ ‘‘کے مقاصد اور پروگرام کے دوران جے ایم سی کی طرف سے بڑھائی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پرفائنانشل کمشنر ریونیو شالین کابرا، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواساکے علاوہ جے ایم سی کے کارپوریٹر ، وِزٹنگ اَفسران ، لوگوں اور اور یوٹی اِنتظامیہ کے اَفسران موجود تھے۔
