لداخ،9 دسمبر :
مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا پاس کے مقام پر تازہ برف باری کے بعد جمعہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ برف باری کے باعث مغل روڈ بھی بند ہے۔
حکام کے مطابق سڑک کی پھسلن کی حالت کو دیکھتے ہوئے سری نگر- لیہہ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدرفت کے لٰت بند کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی تصدیق کی ہے کہ ایس ایس جی روڈ اور مغل روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت جاری ہے۔ مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ تازہ برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔
