جموں،13 دسمبر :
جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایتی انتخابات کے لئے ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کا شیڈول جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2023 کو ووٹر فہرستوں کے لیے اہلیت کی تاریخ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈرافٹ رولز 21 دسمبر کو شائع کیے جائیں گے۔
عوام 21 دسمبر سے 18 جنوری تک اضافہ ،حذف، تصحیح، تبدیلی کے دعوے اور اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔31 دسمبر سے 15 جنوری تک پولنگ بوتھ کے مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ ای آر اوز 30 جنوری تک دعوے اور اعتراضات نمٹا دیں گے۔ حتمی پنچایت انتخابی ووٹر فہرستیں 10 فروری کو شائع کی جائیں گی۔
