جموں،14 دسمبر :
جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بدھ کے روز کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آنے کی وجہ سے خون کو منجمند کرنے والی سردی کا سلسلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔ سرینگر میں گزشتہ رات کے درجہ حرارت کے مقابلے میں 1.2 ڈگری سیلسیس کی کمی دیکھی گئی جبکہ سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے تقریباً 2.4 ڈگری سیلسیس کم تھا۔ یہ شہر میں اس سیزن میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار نے مذکورہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ قاضی گنڈ میں درجہ حرارت گزشتہ رات منفی 2.2 ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں کم سے کم 3.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 1.9 ڈگری سیسلسیس کم ہے۔ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3.0 ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 1.5 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 8.0 ڈگری سیلسیس تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 2.8 ڈگری سیلسیس کم تھا۔ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سیلسیس جو معمول سے 1.9 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ بٹوت میں 3.5 کٹرا میں 8.1 اور بھدرواہ میں 1.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ لداخ، لیہہ میں منفی 11.5 ڈگری سیلسیس اور کرگل میں منفی 11.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے 21 دسمبر تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔
