سری نگر،20 دسمبر:
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے منجھ مرگ علاقے میں منگل کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین ملی ٹینٹ مارے گئے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’شوپیاں انکاؤنٹر: لشکر طیبہ سے وابستہ تین ملی ٹینٹ مارے گئے‘۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں مہلوکین میں سے دو ملی ٹینٹوں کی شناخت لطیف لون ساکن شوپیاں اور عمر نذیر ساکن اننت ناگ کے بطور کی۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ’لطیف لون کشمیری پنڈت شری پورنہ کرشنا بٹ کی ہلاکت میں ملوث تھا جبکہ عمر نذیر نیپال کے تل بہادر تھاپا کی ہلاکت میں ملوث تھا‘۔
پولیس نے کہا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی تحویل سے ایک اے کے 47 رائفل اور دو پستول بر آمد کئے گئے۔
