جموں،20 دسمبر :
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک گاڑی دریائے چناب میں جا گرنے سے کم سے کم تین افراد کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں منگل کی علی الصبح قریب ساڑھے پانچ بجے ایک کار دریائے چناب میں جا گری۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں کم سے کم تین افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔
