جموں، 20جنوری:
جموں و کشمیر میں برف و باراں کے بیچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ ضلع کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ سے اپنے سفر کے 125 ویں دن دوبارہ شروع ہوئی۔ راہل گاندھی نے سردی سے بچنے کے لئے سفید ٹی شرٹ پر سیاہ برساتی کوٹ پہن رکھا ہے اور خراب موسمی حالات کے باعث یاترا دیر سے شروع ہوئی۔
