سرینگر /21جنوری :
ناروال جموں علاقے میں سنیچروار کی اعلیٰ الصبح دو پُر اسر ار دھماکوں میں 9افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ دھماکے کے بعد فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سٹیٹ امپکٹ انلسس ( SIA) کی ٹیم نے بھی دھماکوں کے مقامات کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے وہاں سے کچھ اہم نمونے حاصل کئے اور انہیں جانچ کیلئے فرانسک لیبارٹری روانہ کیا گیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ماہرین کی ٹیموں نے وہاں بھاریک بینی سے معائنہ کرکے وہاں حالات کا بھی جائزہ لیا اور وہاں کچھ افراد سے بھی تفصیلات حاصل کی ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں کے ناروال علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں دو پُر اسرار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ۔ ادھر دھماکوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔
