سرینگر /21جنوری :
26 جنوری کے پیش نظر و ادی کشمیر میں سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ پولیس وفورسز کو واضح احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں۔ دراندازی کو روکنے کیلئے سرحدوں پر اضافی دستوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور پولیس وفورسز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
26 جنوری پیش نظر جموں و کشمیر میں حفاظت کے سخت اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ پولیس وفورسز کو متحرک کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں اور اس دوران ملک کے کسی بھی خطے سے کوئی ناخوشگوار واقعے رونما نہیں ہونا چاہئے۔
فضا سے زمین میں بھی حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں سرحدوں کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ 26جنوری موقعے پر کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔ فضا سے زمین تک پوری طرح سے نظر رکھی جار ہی ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے۔
پولیس وفورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی سالگرہ کے موقعے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہ دچھوڑ دیں۔
وادی کشمیر میں بھی حفاظت کے اقدامات سخت کر دئے گھئے ہیں شہر سرینگر کی عام ساہرائوں اوور دوسرے قصبوں کو ملانے والی سڑکوں کو پر پولیس وفورسز کو تعینات کرکے مسافروں کو گاڑیوں سے نیچے اتار کر ان کے شناخت کارڈ چیک کئے جار ہے ہیں۔
غیر متوقع طور پر بازاروں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کی تلاشی لی جار ہی ہیں اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے علاوہ جامہ تلاشی بھی لوگوں سے لی جار ہی ہیں۔ شبانہ گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے
