جموں،23 جنوری:
پولیس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے ڈاسل علاقے میں 2 آئی ادی ڈیز کو بر آمد کرکے ناکارہ بنا دہا گیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس، ایس او جی راجوری، فوج کی 25 فئلڈ ریجمنٹ اور سی آر پی ایف کی 72 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کے شام چھ بجے ڈاسل اور ملحقہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائیوں کے دوران دو آئی ای ڈیز بر آمد کی گئیں جن کو بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
