سرینگر/24جنوری:
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میںپولیس نے ایسے پانچ نوجوانوں کو پکڑکر جنگجوؤں کے صفوںمیں شامل ہونے سے باز رکھا جوگھر بار چھوڑ کر ملیٹنٹ بننے کی فراق میں تھے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پولس نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے کم عمر بچوں سمیت پانچ نوجوانوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انہیں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل کرنے کے لیے عسکریت پسندوں کی ایک بڑی سرگرمی کا پتہ لگاتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے فوج 29 آر آر کے ساتھ مل کر 5 نوجوانوں کوعسکریت پسندوں کی صفوںشامل ہونے سے بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں 2 نابالغ بھی شامل ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق معتبر ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے عسکریت پسندوں کی جانب سے کچھ نوجوانوں کو عسکریت پسند تنظیموں میں شمولیت کے لیے اکسایا جا رہا ہے۔ یہ ان پٹ ملنے پر پولیس نے پہلے ان نوجوانوں کا سراغ لگایا اور ان کے والدین کی مدد سے ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کے انکشاف پر معلوم ہوا کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تنظیموں میں بھرتی ہونے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں عسکریت پسندوں سے رابطے میں تھے۔
عسکریت پسندوں کے ہینڈلرز ان لڑکوں کے ذہنوں کو بنیاد پرست بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان تمام لڑکوں کو ان کی نوعمری میں مناسب مشاورت کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے کے پولیس اور فوج کشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور بنیاد پرست بنانے کے دشمن کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
