سری نگر،24جنوری:
26جنوری کومنائے جانے والے73ویں یوم جمہوریہ2023کے سلسلے میں منگل کے روز سرمائی راجدھانی جموں اور گرمائی دارالحکومت سری نگرسمیت جموں وکشمیر کے سبھی20اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل تقریبات منعقد ہوئیں ،جن میں پولیس ومختلف فورسز کے چاک وچوبند دستوں ،این سی سی کیڈیٹس اورمختلف اسکولوں کے طلباءاورطالبات نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر کلچرل پروگراموں کاانعقاد اور کرتب بازی کامظاہرہ بھی کیاگیا۔
فل ڈریس ریہرسل پریڈ کامعائنہ اعلیٰ سیول وپولیس حکام نے کیا،اورسلامی بھی لی جبکہ انہوںنے اس موقعہ پر قومی پرچم ترنگا بھی لہرایا۔جے کے این ایس کے مطابق ملک کا73ویں یوم جمہوریہ 26جنوری2023کوروایتی جوش وخروش اوراحترام کیساتھ منایاجائے گا۔اس سلسلے میں 24جنوری بروزمنگل وار کو ملک بھر کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی فل ڈریس ریہرسل تقریبات کاانعقاد کیاگیا۔مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں ،جہاں یوٹی سطح کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی ،اورجہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ترنگا لہرانے کے بعد پریڈ پرسلامی لیں گے ،میں منگل کے روزسخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ فل ڈریس ریہرسل تقریب منعقد ہوئی ،جس میں پولیس ومختلف فورسز کے چاک وچوبند دستوں ،این سی سی کیڈیٹس اورمختلف اسکولوں کے طلباءاورطالبات نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر کلچرل پروگراموں کاانعقاد اور کرتب بازی کامظاہرہ بھی کیاگیا۔
جموں وکشمیرمیں یوٹی سطح کی دوسری بڑی تقریب سری نگر کے ایس کے کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار میں منعقد ہورہی ہے ،جہاں لیفٹنٹ گورنر کے مشیر ترنگا لہرانے کے بعد پریڈ پرسلامی لیں گے ۔ایس کے کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سری نگرمیں کڑے سیکورٹی بندوبست کے بیچ منگل کوفل ڈریس ریہرسل تقریب منعقد ہوئی ،جس میں پولیس ومختلف فورسز کے چاک وچوبند دستوں ،این سی سی کیڈیٹس اورمختلف اسکولوں کے طلباءاورطالبات نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر کلچرل پروگراموں کاانعقاد اور کرتب بازی کامظاہرہ بھی کیاگیا۔
شمالی قصبہ بارہمولہ کی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں بھی یوم جمہوریہ2023کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل منعقد ہوئی ،جس میں پولیس ومختلف فورسز کے چاک وچوبند دستوں ،این سی سی کیڈیٹس اورمختلف اسکولوں کے طلباءاورطالبات نے شرکت کی جبکہ یہاں بھی کلچرل پروگراموں کاانعقاد اور کرتب بازی کامظاہرہ بھی کیاگیا۔
اسی طرح سے کپوارہ ،بانڈی پورہ،گاندربل ،بڈگام ،پلوامہ ،شوپیان ،اننت ناگ اورکولگام کے علاوہ صوبہ جموں کے سبھی10 اضلاع میں بھی فل ڈریس ریہرسل تقریبات منعقد ہوئیں ،جن میں پولیس ومختلف فورسز کے چاک وچوبند دستوں ،این سی سی کیڈیٹس اورمختلف اسکولوں کے طلباءاورطالبات نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر کلچرل پروگراموں کاانعقاد اور کرتب بازی کامظاہرہ بھی کیاگیا۔فل ڈریس ریہرسل پریڈ کامعائنہ اعلیٰ سیول وپولیس حکام نے کیا،اورسلامی بھی لی جبکہ انہوںنے اس موقعہ پر قومی پرچم ترنگا بھی لہرایا۔
