• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

حکومت نے کمرشل فلوری کلچرکو فروغ دینے کیلئے 39 کروڑ روپے کے میگا پروجیکٹ کی منظوری دی

خطے میں دیرپا اور منافع بخش پھولوں کی صنعت کے قیام میں مدد کیلئے اقدام

Online Editor by Online Editor
2023-01-26
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر میں کچھ پرائیویٹ اسکول طلباء کو ہراساں کرتے ہیں: حکومت
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/26جنوری:
حکومت جموں و کشمیرنے پھولوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں متنوع زرعی آب و ہوا اور ماحولیاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پھولوں کی کاشت کے وسیع اِمکانات کو تلاش کرنے کے مقصد سے 39 کروڑ روپے کے ایک میگا پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار نے کہا،’’ اِس پروجیکٹ سے 330 نئے کاروبار اِداروں کی تخلیق اور 2,000 کو براہ راست روزگار فراہم کرنے کی اُمید ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر طویل عرصے سے متنوع زرعی ایکوز ونز کے لئے جانا جاتا ہے جو اسے فلوری کلچر اِنڈسٹری کی ترقی کے لئے ایک مثالی مقام بناتا ہے۔جموںوکشمیریوٹی قدرتی دولت او رقدرتی شان و شوکت سے مالا مال اور پھولوں کی وسیع رینج کی کاشت کیلئے مکمل طور پر ساز گار ہے۔ پھولوں کی جمالیاتی قدر ، سماجی تقریبات میں ان کا بڑھتا ہوا اِستعمال اور زیادہ پیسہ کمانے کی صلاحیت ممکنہ کاروباری اَفراد کو فلوری کلچر صنعت کی طرف راغب کر رہی ہے ۔
جموںوکشمیر میں دُنیا بھر کے سیاح شاندار باغات اور پارکس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔تاہم اِس صلاحیت کے باوجود یہ شعبہ اَب تک خطے میں باغبانی کی معیشت میں خاطر خواہ حصہ اَدا نہیںکرسکا ہے ۔ اِس کی بنیادی وجوہات کا شت کاروں اور کار خانہ داروں کی کم تعداد، جمع کرنے کے پلیٹ فارموں کی کمی اور فصل کے بعد کمزور اور برانڈنگ کی کوششیں ہیں۔حکومت جموںوکشمیر نے اِن خلأ کو پُر کرنے کے لئے حال ہی میں خطے میں کمرشل فلوری کلچر کو فروغ دینے کے لئے اِس اہم منصوبے کی منظوری دی ہے۔
اُنہوں نے کہا ،’’ اِنڈین فلوری کلچر صنعت روایتی پھولوں سے ہٹ کر برآمدی مقاصد کے لئے پھولوں کو کاٹ کر رہے ہیں۔اِنڈیا میں 15,000 کروڑ روپے کا گھریلو فلوری کلچر سیکٹر ہے جس نے سال 2021-2022ء میں 771.41 کروڑ روپے کی پیداوار برآمد کی ہے۔ مزید برآں، کمرشل فلوری کلچر میں زیادہ تر کھیت کی فصلوں کے مقابلے فی یونٹ رقبہ زیادہ صلاحیت ہے اور اِس لئے یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے ۔‘‘
اُنہوں نے کہا،’’ منصوبے کے کلیدی فوکس میں سے ایک چھوٹی آرائشی نرسریوں کا کلسٹر کی بنیاد پر رقبہ میں توسیع ہے جو پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ یہ منصوبے کٹے ہوئے پھولوں ، خوشبودار پودوں ، ڈھیلے پھولوں اور بلبس آرائشی فصلوں کے ساتھ ساتھ سالانہ پھولوں کے بیجوں کی پیداوار کا کام کرے گا۔ اِس پروجیکٹ میں موجودہ آرائشی نرسریوں کے لئے ٹیکنالوجی اَپ گریڈ ، ایگر یگیشن پلیٹ فارم کی تعمیر اور فصل کے بعد کے اقدامات جیسے آن فارم ڈِسٹلیشن یونٹس، سیڈ پروسسنگ یونٹس ، واک اِن کولڈ سٹوریج ، ٹرانسپورٹ ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی کوششیںشامل ہیں۔‘‘
جموںو کشمیر میںنئے پروجیکٹ کا مقصد جموں و کشمیر میں فلوری کلچر اِنڈسٹری کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متعدد جدید تکنیکی اقدامات اور حکمت عملی سے حل کرنا ہے۔ پروجیکٹ کے مقاصد میں 28 کروڑ روپے کی پری کووڈ کی سطح سے تقریباً 20 کروڑ روپے تک کی پیداوار کو بڑھانا شامل ہے۔ اگلے چار برسوںمیں 85 کروڑ فی سال، ہر ایک پروڈکشن کلسٹر کو سپورٹ کرتے ہوئے اینڈ ٹو اینڈ ویلیو چین، فصل کے بعد اور پروسسنگ سہولیات، برانڈنگ اور مارکیٹ تک رسائی اور پھولوں کی زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں روزگار بڑھانے کے لئے انسانی وسائل کی صلاحیت کی تعمیر کرناہے۔
یہ منصوبہ 2.25 ہیکٹر رقبہ کو کٹے ہوئے پھولوں کی پیداوار کے تحت بحال کرے گا اور اِس کے علاوہ 24 ہیکٹر نرسری کا رقبہ شامل کرے گا،لیوینڈر کی کاشت کے لئے چار کلسٹروں ( 85 ہیکٹر) بنائے گا، ڈھیلے پھولوں کی پیداوار کے تحت رقبہ میں اِضافہ کرے گااور بیج و بلب کی پیداوار کے تحت رقبہ کو بڑھا دے گا۔اِس میں شراکت داروں کے لئے ایکسپوزر وِزٹ اور ٹریننگز او ربزنس ڈیولپمنٹ اور بریڈر او رسیڈ کمپنیوں کے ساتھ کاشت کاری کے معاہدے بھی شامل ہیں۔
اِس منصوبے کے کلیدی نتائج میں 54 نرسری یونٹوں کو ہائی ٹک آپریشنز میں اَپ گریڈ کرنا ، 150 یونٹوں کو بحال کرنا ، 400 ہیکٹر رقبہ ( کل 587 ہیکٹر) کا اِضافہ کرنا، 330 نئے کار خانہ داروں کی تشکیل اور 2,000 نئے کاشت کاروں کو خوشبودار پھولوں اور بلب و بیج کی پیداوار کی تربیت دیناشامل ہے۔ اِس کا مقصد زائد اَز 27کروڑ آرائشی نرسری پلانٹس اور 4.8 کروڑ روپے سالانہ ( 5ویں سال سے ) مالیت کے 4,000 ایل آرومیٹک تیل پیدا کرنا او رکلسٹر موڈ میں 4,000 کاشت کاروں کی ہنرمندی کا کام کرنا ہے ۔منصوبے کی کل لاگت 39.03 کروڑ روپے ہے ۔
جموںوکشمیر میں مجموعی طور پر نیا پروجیکٹ پھولوں کی زراعت کی صنعت کے لئے ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے ۔ کلسٹر کی بنیاد پر رقبہ کی توسیع ، ٹیکنالوجی کی اَپ گریڈیشن اورکٹائی کے بعد اور مارکیٹنگ کی کوششوں پر توجہ دینا ہے ۔اِس منصوبے میں خطے میں ایک دیر پااور منافع بخش فلوری کلچر اِنڈسٹری کے قیام میں مدد کرنے کی صلاحیت ہے ۔ اُمید ہے کہ یہ پروجیکٹ کا شت کاروں اور کاروباری اَفراد کے لئے نئے مواقع پید اکرنے میں مدد کرے گا اور جموںوکشمیر کی مجموعی اِقتصادی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کرے گا۔
جموں وکشمیر یوٹی میں کمرشل فلوری کلچر کا فروغ ان 29منصوبوں میں سے ایک ہے جنہیں جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے جموںوکشمیر یوٹی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے یوٹی سطح کی اعلیٰ کمیٹی کی سفارش کے بعد منظور ی دی تھی ۔اِس باوقار کمیٹی کی سربراہی سابق ڈی جی آئی سی اے آر ڈاکٹر منگلا رائے کر رہے ہیں اور اس میں زراعت ، منصوبہ بندی ، شماریات او راِنتظامیہ کے شعبے میں سی اِی او این آر اے اے اشوک دِلوائی ، سیکرٹری این اے ایس ڈاکٹر پی کے جوشی ، ہارٹی کلچر کمشنر ایم او اے اور ایف ڈبلیو ڈاکٹر پربھات کمار ، سابق دائریکٹر آئی اے آر آئی ڈاکٹر ایچ ایس گپتا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار اَتل ڈولو کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی کی دونوں زرعی یونیورستیوں کے وائس چانسلر دیگر نامور شخصیات ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کرتویہ پتھ پردنیا نے ہندوستان کی بے پناہ فوجی طاقت کا مشاہدہ کیا

Next Post

ڈیجیٹل کرنسی ڈیجیٹل معیشت کو مزید تقویت دے گی: آر بی آئی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ڈیجیٹل کرنسی ڈیجیٹل معیشت کو مزید تقویت دے گی: آر بی آئی

ڈیجیٹل کرنسی ڈیجیٹل معیشت کو مزید تقویت دے گی: آر بی آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan