• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں تیسرے کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کھیلوں کی شائقین میں جوش و خروش پیدا کرنے کیلئے سرمائی کھیلوں کی تشہیری مہم کو تیز کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2023-01-30
in اہم ترین, تازہ تریں, کھیل
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں تیسرے کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/30؍جنوری:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج 10 ؍ فروری سے شروع ہونے والے تیسرے کھیلو ۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کو سینئر اَفسران نے متعلقہ محکموں کو تفویض کردہ تیاری کے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ گورنرنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر اِلتوأ کاموں کو تیزی سے مکمل کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔اُنہوں نے کہا ،’’ سرمائی کھلوں کی تشہیری مہم کو تیز کیا جانا چاہئے تاکہ کھیلوں کے شائقین میں جو ش و خروش پیدا ہو۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ ، صفائی ستھرائی ، پانی کی فراہمی ، رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی مزید ہدایت دی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کے اِس ایڈیشن میں ملک بھر سے تقریباً 1,800 کھلاڑیوں اور افسران ، معززین اور میڈیا اَفراد کی شرکت متوقع ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پہلی بار فیڈ بیک میکانزم اور اَپنی مرضی کے مطابق موبائل ایپ کے ساتھ ایک آن لائن رجسٹریشن پورٹل تیار کیا گیا ہے اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور مہمانوں کی سہولیت کے لئے راستے میں کیوآر ۔ کوڈ والے ہورڈنگز لگائے جارہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ کھیلو ۔ اِنڈیا سرمائی کھیل نہ صرف کھیلوں کی عمدگی کا جشن منانے کا ایک موقع ہے بلکہ ملک کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستی کا جذبہ بھی ہے ۔ یہ ہمارے لئے ایک موقع ہے کہ ہم جموںوکشمیر کی ثقافت ، گرمجوشی سے مہمان نوازی اور اَپنی تنظیمی صلاحیتوں کو ظاہر کریں۔‘‘ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرمد حفیظ نے میٹنگ کو لوگو اور تھیم ، شو بنکر ،سرمائی کھیل کا ترانہ ، پورے ایونٹ میںثقافتی پروگرام، ماہرین کی تعیناتی اور مختلف محکموں اور آرگنائزیشنوں سے درکار مدد تعاون سمیت پروموشنل سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے 46.07 کروڑ روپے کے 94 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا(88کیپکس کے تحت اور 6 جے کے ڈی ایف سی کے تحت) اِفتتاح کیا ۔منصوبوں میں سٹیڈیم ، کھیل میدان ، روشنی کے منصوبے ، کرکٹ مقابلے کی پچز ، منصوعی کورٹس اور پریفیب ڈگ آئوٹ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہم ٹیلنٹ کی شناخت ، بہترین سہولیات ، تربیت اور نمائش اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں کی خاطر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے ایک وسیع البنیاد کھیلوں کا کلچر تیار کر رہے ہیں۔‘‘اُنہوں نے کھلاڑیوں کو ان کے مستقبل کے تحفظ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر خصوصی زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کھلاریوں کو سپورٹس پالیسی کا فائدہ ملے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کا ’ مائی یوتھ مائی پرائیڈ ‘ کے تحت سرگرمیوں کا مجموعہ اور کیلنڈر جاری کیا۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کی جانب سے مکمل کئے گئے منصوبوں کی ایک تالیف ’ جے اینڈ کے میں کھیلوں کا سنہرا دور ‘بھی جاری کیا گیا۔سیکرٹری جموں وکشمیر سپورٹس کونسل محترمہ نزہت گل نے 2022-23ء کے دوران منعقدہ سپورٹس کونسل کی سرگرمیوں کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی۔بتایاگیا کہ سپورٹس کونسل (28,27,840 ) اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس (28,23,183) کی جانب سے 56,51,023 نوجوان مختلف کھیل شعبوں میں مصروف ہیں۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، محکمہ ٹریفک اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan