• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

باپو کی زندگی اور تعلیمات 21 صدی میں رہنمائی کرتی رہیں۔اُنہوں نے ہمیں جو لازوال اقدار سکھائیں وہ آنے والی دہائیوں اور صدیوں میں اِنسانی تہذیب کو برقرار رکھیں گی۔ لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2023-01-30
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/30؍جنوری:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یومِ وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے گاندھی گلوبل فیملی جموںوکشمیر کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باپو کی زندگی اور تعلیمات 21ویں صدی میں رہنمائی کرتی رہیں ۔ اُنہوں نے ہمیں جو لازوال اقدار سکھائی ہیں وہ آنے والی دہائیوں اور صدیوں میں اِنسانی تہذیب کو برقرار رکھیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ باپو نے ستیہ اور اہنسا کے جن نظریات کی حمایت کی تھی ،وہ سچائی اور عدم تشدد، انسانی وقار کی حفاظت، مساوات، سماجی اِنصاف، تمام مذاہب کا احترام، پسماندہ اَفراد کی فلاح و بہبود، خواتین اور نوجوانوں کے حقوق، پُرامن بقائے باہمی کے لئے طاقتور آلہ اور رہنمائی کی روشنی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نوجوان پود میں گاندھیائی اَقدار کو فروغ دینے کے لئے گاندھی گلوبل فیملی جموںوکشمیر کی کوششوں کی تعریف کی اور رضاکار آرگنائزیشنوںسے کہا کہ وہ سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے تعاون دیں۔اُنہوں نے کہا کہ پوجی باپو کے نظریات اور لازوال تعلیمات نے عالمی رہنمائوں کو سماجی ہم آہنگی ، بقائے باہمی اور معاشی خوشحالی پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے متاثر کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خواتین ایک رول ماڈل کے طورپر آگے بڑھ رہی ہیں اور معاشی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو تعلیم ، مساوی مواقع اور ترقی اور خوشحالی کے لئے مالی اور دیگر اِمداد تک رَسائی حاصل ہو۔اُنہوں نے مزید کہا کہ خوف ، رشوت اور منشیات سے پاک جموںوکشمیر بنانے کے اَمرت کال کھنڈ کے عزم کو پورا کرنے کے لئے پوری سوسائٹی کا نقطہ نظر وقت کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مہاتما گاندھی اور پنڈت مدن موہن مالویہ کے درمیان گہرے رشتے پر بھی بات کی۔ اُنہوں نے سماجی تبدیلی اور تیز تفتار ترقی کے لئے باپو کے پیغام کو پھیلانے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اَقدامات پر روشنی ڈالی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں اور آرگنائزیشنوں کو معاشرے کی خدمت میں ان کی گراں قدر شراکت پر مبارک باد دی اورایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کا عہد کیا گیا جس کا خواب باپو نے دیکھا تھا ۔ مہاتما گاندھی کے اَقدار اور عظیم پیغام کو عام کرنے کے لئے دو منٹ کی خاموشی بھی اِختیار کی گئی اور بھجن پڑھے گئے۔
اِس موقعہ پر پدم شری ایس پی ورما صدر گاندھی گلوبل فیملی جموںوکشمیر ، پدم شری جتندر اودھمپوری مشہور ڈوگری اَدبی، میئر جے ایم سی ایس راجندر شرما، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، لیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما ( ریٹائرڈ) پدم ایوارڈ یافتہ ، سابق قانون ساز دیویندر سنگھ رانا ، عوامی نمائندے ، مختلف سماجی آرگنائزیشنوں کے اَرکان ،طلباء اور معزز شہر ی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں تیسرے کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

بھارت جوڑو یاترا : کیا کھویا کیا پایا؟

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

بھارت جوڑو یاترا : کیا کھویا کیا پایا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan