سرینگر/04فروری:
پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں زیر زمین بارودی سرنگ کے ایک دھماکہ میں ایک فوجی اہلکار جو کہ گشتی پارٹی کے ساتھ تھا زخمی ہوا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو پونچھ ضلع کے کیرنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ہوا۔جس سے سپاہی زخمی ہوا جس کی شناخت اے راوت کے طور پر ہوئی، جسے فوری طور پر اْدھم پور میں فوج کے کمانڈ اسپتال میں لے جایا گیا۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ فوجی کی حالت کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ بارودی سرنگ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے بچھائی گئی ہے اور گشتی پارٹی میں شامل فوجی اہلکار چلتے ہوئے اس کا پائوں اس پر غلطی سے پڑا جس کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا ۔
