• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

چیف سیکرٹری نے منشیات کی بدعت سے نمٹنے کیلئے جموںوکشمیر میں جاری تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا

این سی او آر ڈی کی چوتھی یوٹی سطح کی ایپکس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

Online Editor by Online Editor
2023-02-06
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
چیف سیکرٹری نے منشیات کی بدعت سے نمٹنے کیلئے جموںوکشمیر میں جاری تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/06؍فروری:
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں این سی او آر ڈی کی چوتھی یوٹی سطح کی ایپکس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی اور منشیات کی بدعت سے نمٹنے کے لئے جموںوکشمیر میں جاری تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی پی جے اینڈ کے ، پرنسپل سیکرٹری تعلیم ، صوبائی کمشنر کشمیر ، اے ڈی جی پی کشمیر / جموں، کمشنر سیکرٹری جنگلات ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود ، سیکرٹری صحت ، ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ ، ایکسائز کمشنر ، سٹیٹ ڈرگ کنٹرولر ، زونل ڈائریکٹر این سی بی جموں ، ایس ایس پی ، اے این ٹی ایف اور تمام ضلع ترقیاتی کمشنروںاور ڈسٹرکٹ ایس پیز نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے اِستعمال کے متاثرین اور عام زندگی گزار نے کے لئے ہر ممکن مدد کے مستحق ہیں۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ منشیات کے خلاف جاری جنگ میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ کئے بغیر اس کے متاثرین کی بحالی پر بھی توجہ دی جائے۔
اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ منشیات کے اِستعمال کے متاثرین کی بحالی کے لئے پی آر آئی کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی سینٹروں اور سکولوں کو بھی شامل کریں اور عوام بالخصوص نوجوانوں میں منشیات کے منفی اَثرات کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ معاشرے سے اس وَبا کومکمل طور پر ختم کرنا ہمارا اِجتماعی فرض ہے۔
چیف سیکرٹری نے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اَفسران کو مختلف محکموں اور شراکت داروں کے درمیان تال میل اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی تاکید کی تاکہ اِس برائی کو جموںوکشمیر یوٹی سے مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔
اُنہوں نے سیکرٹری صحت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی مشاورت اور مناسب بحالی کے لئے ٹیلی مانس ہیلپ لائن کے تحت سرگرمیوں کو تیز کریں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کو ٹیلی مانس ہیلپ لائن نمبر 14,416 کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے اور اِسی اقدام کے تحت واٹس ایپ ہیلپ لائن قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتانے ٹیلی مانس ہیلپ لائن کو مقبول بنانے کے لئے اَفسران سے مطالبہ کرتے ہوئے تعلیم اور صحت محکموں کے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ اِس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے تعلیمی اِداروں کے طلباء میں ٹیلی مانس کو مقبول بنائیں ۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِس بدعت سے نمٹنے کے لئے مناسب نگرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے متعلقہ اَضلاع کے ہاٹ سپاٹ علاقوں کی نگرانی کریں جو منشیات کی تجار ت میں ملوث ہیں اور اس پر مطلوبہ تعزیزی کارروائیاں کریں ۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ فارمیسیوں کی نگرانی کریں اور منشیات کے غلط اِستعمال میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کریں جو سائیکوٹرا پک مادوں کے طور پر استعمال ہوسکتی ہے۔اُنہوں نے ان فارمیسیوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کو کہا جو مجاز طبی پریکٹیشنرز کے نسخے کے بغیر اَدویات کی فروخت میں ملوث پائی گئیں۔اُنہوں نے اس سماجی برائی کے خلاف کوئی موقع نہ لینے کے لئے آن لائن فارمیسیوں ، کورئیر سروسز کو چیک کرنے کے لئے خصوصی کوششیں کرنے پر زور دیا۔
چیف سیکرٹری نے اِس برائی سے نمٹنے کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسروں سے کہا کہ وہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سزا کی شرح سے متعلق اَضلاع کے اعداد و شمار تجزیہ کریں اور ان مقدمات کی تفتیش کے دوران عدم کارکردگی پر اَفسران کے خلاف کارروائی کریں ۔ اُنہوں نے ’’ منشیات کے خلاف جنگ‘‘ میں تمام شراکت داروں کو شامل کرنے اور ایف آئی آر کو سزائوں میں تبدیل کرنے کی شرح بڑھانے پر زور دیا۔
دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز سے جموںوکشمیر میں اس بدعت سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ بھی طلب کی۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ بغیر کسی ناکامی کے ضلعی این سی او آر ڈی کمیٹیوں کے ماہانہ میٹنگ منعقد کریں اور اس کا ڈیٹا قومی این سی او آر ڈی پورٹل پر اَپ ڈیٹ کریں۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیم تشکیل دیں جو ہمارے ہوائی اَڈوں پر منشیات کی فروخت یا ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی نگرانی کرے۔
اِس سے قبل میٹنگ میں جموںوکشمیر منشیات کے منظر نامے اور منشیات کی بدعت سے نمٹنے کے لئے درپیش چیلنجز اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے تمام شراکت داروں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن بھی چیف سیکرٹری کے سامنے پیش کی گئی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ کشمیر میں پی آئی ٹی این ڈی پی ایس کے تحت کل 159 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ صوبہ جموں میں 2022ء میں 43منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اِسی طرح میٹنگ کو بتایا گیا کہ مجموعی طورپر 1,850 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ 2,756 اَفراد کو ان ناجائز کاروبار کرنے پر گرفتا ر کیا گیا ہے ۔ مزید یہ کہ 2022ء میں جموںوکشمیر میں 240 کلو گرام ہیروئن ، 498 کلو گرام چرس ، 249 کلو گرام گانجا اور 1,78,677 کیپشول ، بوتلیں،ٹیبلٹس ضبط کئے گئے ہیں جیسا کہ اِس میٹنگ میں اِنکشاف کیا گیا ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

انسداد تجاوزات مہم : شوپیاں میں سابق وزیر کے زیر قبضہ 13کنال اراضی باز یاب : حکام

Next Post

افروٹ سانحہ : انتظامی ہدایات پر عمل ضروری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post

افروٹ سانحہ : انتظامی ہدایات پر عمل ضروری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan