• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ترکیہ اور شام میں زلزلہ: 7800 سے زائد ہلاکتیں، شہری ’معجزے‘ کے منتظر

Online Editor by Online Editor
2023-02-08
in اہم ترین, تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
ترکیہ اور شام میں زلزلہ: 7800 سے زائد ہلاکتیں، شہری ’معجزے‘ کے منتظر
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار 800 سے زائد ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کو سخت سردی اور برفباری کی وجہ سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امدادی اہلکاروں کی طرف سے منہدم عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہزاروں بچے اس تباہ کن زلزلے کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے 10 صوبوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے تاہم متعدد تباہ شدہ شہروں کے رہائشیوں نے غصے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ 1999 کے بعد ترکیہ میں آنے والے سب سے تباہ کُن زلزلے پر حکام کا ردعمل ’سست اور ناکافی‘ ہے۔مرات الینک جن کا مالتیا کے علاقے میں گھر زمین بوس ہو چکا ہے اور رشتے دار لاپتہ ہیں، نے بتایا کہ ’یہاں ایک شخص بھی نہیں ہے، ہم برفباری میں کھُلے آسمان کے نیچے ہیں۔ میں کیا کروں، کہاں جاؤں؟‘
امدادی کارکنوں کو تباہ شدہ سڑکوں، خراب موسم اور وسائل کی کمی اور بھاری سامان کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔امدادی اہلکاروں نے شام کی صورت حال کے بارے میں خاصی تشویش کا اظہار کیا ہے جو پہلے ہی تقریباً 12 سال کی خانہ جنگی کے بعد انسانی بحران سے دوچار ہے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ مغرب میں اڈانا سے مشرق میں دیار باقر تک تقریباً 450 کلومیٹر اور شمال میں ملاتیا سے جنوب میں ہاتائے تک 300 کلو میٹر کے فاصلے پر پھیلے ہوئے علاقے میں تقریباً 13.5 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔
شامی حکام نے زلزلے کے مرکز سے تقریباً 250 کلو میٹر دور جنوب میں حما تک ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے جنیوا میں کہا کہ ’گزرنے والا ہر منٹ، ہر گھنٹہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے امکانات کم کر دیتا ہے۔‘
ترکیہ کے عوام کسی ’معجزے‘ کے منتظر ہیں جو اُنہیں اُن کے پیاروں سے ملا سکے۔ موسلا دھار بارش اور برفباری کی وجہ سے ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کو بچانے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جنوب مشرقی صوبے سانلیورفا کے رہائشی ایک وکیل فیرات گیرجر اپنی اہلیہ اور بچوں کو زلزلے سے بچ جانے کے بعد گھر لے گئے ہیں اور امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے شہر کے مرکز میں واپس آئے ہیں۔
انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’میں نے عرفہ کے ہلیلیے ضلع میں اپنے ہوٹل سے مہمانوں کو نکالنا شروع کیا۔ پھر ہم نے دیکھا کہ میرے ہوٹل کے ساتھ والی عمارت ایک طرف جُھک گئی۔ ہم نے جلدی سے عمارت کو رسیوں سے گھیر لیا اور قریبی کاروں کو دور کر دیا۔‘
فیرات گیرجر اپنی ٹیم کے ہمراہ عمارت کی پہلی منزل پر ایک ویٹرنری سرجری میں کھڑکی سے چڑھ کر اندر پھنسے جانوروں کو نکالنے کے لیے گئے۔ایک پناہ گزین خاندان کو تیسری منزل کے اپارٹمنٹ سے باہر نکالنے کے لیے ان کی کوششیں بےسود رہیں کیونکہ عمارت کچھ ہی دیر بعد گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے ان کی توجہ مبذول کرانے کے لیے کھڑکی پر پتھر بھی پھینکا۔ پرانی عمارت کچھ ہی لمحوں میں دھول کے بادل میں گُم ہو گئی جیسے کسی ہارر فلم میں ہوتا ہے۔‘انخلاء کی کال کے بعد عمارت میں صرف پناہ گزین ہی رہ گئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے بعد ایک خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
لاکھوں شامی پناہ گزین جنہوں نے اپنے ملک کو خانہ جنگی کی وجہ سے چھوڑا اب اس خطے میں مقیم ہیں۔
فوٹو جرنلسٹ سردار اوزسوئے جو گذشتہ روز بندرگاہی شہر اسکندرون پہنچے ہیں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد صوبہ ہاتائے کے سخت متاثرہ ضلع کریخان میں موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ ’یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ نقصان اتنا زیادہ ہے کہ ریسکیو ٹیموں کو مؤثر طریقے سے منظم نہیں کیا جا سکتا۔ آج انسانی امداد گذشتہ روز کے مقابلے بہت بہتر نظر آتی ہے۔ میں نے زندہ بچ جانے والوں کے لیے بہت سے خیمے دیکھے ہیں۔ لیکن بارش مسلسل ہو رہی ہے اور بچاؤ کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔‘

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جہیز کی لعنت

Next Post

کشمیر: دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
کشمیر: دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

کشمیر: دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan