سرینگر/09فروری:
جب کوئی کشمیر کے بارے میں سوچتے ہے تو خوبصورت وادیوں، جھیلوں، شکاروں اور زعفران زاروں کی تصاویر سامنے آتی ہیںتاہم ایک ریاضی کا استاد اسے تبدیل کرنے والا ہے۔ سری نگر کے 40 سالہ بلال احمد نے شمسی توانائی سے چلنے والی کار تیار کی ہے۔انجینئر سے سکول ٹیچر بنے، سری نگر کے بلال احمد نے ایک کار بنائی جو مونو کرسٹل لائن شمسی پینلوں سے پیدا ہونے والی برقی توانائی پر چلتی ہے۔
یہ 40 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ پینل ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے سورج کی حرکت کے ساتھ ہی سمت بدل سکتے ہیں۔بلال احمد کی یہ نئی کوشش اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ وادی کشمیر کے لوگوںمیں قابلیت کی کمی نہیں ہے البتہ وسائل کی ضرورت کمی ہے ۔
یہاں پر اسی طرح ایک انتہائی ذہین نوجوان نے ’’ریڈیو کشمیر ترال کھنڈ‘‘ کے نام سے ایک ریڈیو سٹیشن قائم کیا تھا اسی طرح ایک زمانے میں سرینگر کے پائین شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ہیلی کاپٹر بنایا تھا لیکن نہ ریڈیو سٹیشن بنانے والی کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ناہی ہیلی کاپٹر بنانے والے کی اُلٹا ہیلی کاپٹر بنانے والے کو جیل میں بند کردیاگیا تھا۔
آج جب بلال احمد بٹ نامی سالیس سالہ شخص نے اپنی خدادصلایت سے اس طرح شمسی تنوانائی پر چلنی والی کار تیار کی ہے اس لئے سرکارکوچاہئے کہ وہ بلال احمد کی اس ذہانت اور قابلیت کو بروئے کار لاکر جموں کشمیر میں شمسی توانائی کی صلایت کو بڑھاوادینے کیلئے بروئے کار لائیں۔
