جموں/09؍فروری:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سٹوڈنٹس ایکسپیریئنس اِن اِنٹرسٹیٹ لیونگ( ایس اِی آئی ایل ) اقدام کے تحت جموںوکشمیر کا دورہ کرنے والے طلباء کے ایک وفد سے تبادلہ خیال کیا۔
شمال مشرق کے طلباء نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بات چیت میں اَپنے دورے کے بصیرت اَفروز تجربات کو شیئر کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس دور ے کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے جس نے انہیں ملک کے مختلف حصوں کی متنوع اور ثقافت کا مشاہدہ کرنے کے قابل بنایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس اِی آئی ایل کا دورہ بھائی چارے ، اِتحاد اور ’’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کی اقدار کو فروغ دینے کے لئے ایک منفرد پہل ہے۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ایس اِی آئی ایل کا دورہ یکم ؍ فروری کو شروع ہوا تھا اور اِس سے قبل وفد نے چار روزہ دورے پر جموں پہنچنے سے پہلے اُترپردیش کے کچھ حصوں کا دورہ کیا۔
اِس موقعہ پرایس اِی آئی ایل وفد کے کوآرڈی نیٹرز پونم رومولا دیوی اور دیپانکر داس ، نیشنل سیکرٹری اے بی وی پی غلام مصطفی علی ، سٹیٹ پریذیڈنٹ اے بی وی پی ڈاکٹر اے پی سنگھ ، سٹیٹ سیکرٹری اَکشی بلوریہ ،ایس اِی آئی ایل ٹور کوآرڈی نیٹر جموںوکشمیر نوجوت جسروتیہ، سٹیٹ نائب صدر اے بی وِی پی ڈاکٹر اَجے شرما، ڈاکٹر لوکیندر سنگھ اور ڈاکٹر ریتو بھکشی بھی موجود تھے۔
