• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

زلزلے سے ہلاکتیں 28 ہزار، ترکیہ میں متاثرین سے لوٹ مار کی شکایات

Online Editor by Online Editor
2023-02-12
in اہم ترین, تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
زلزلے سے ہلاکتیں 28 ہزار، ترکیہ میں متاثرین سے لوٹ مار کی شکایات
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے اُمیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔
خبر رساں ایجنسیوں کے نمائندے متاثرہ علاقوں سے زخمیوں اور بچ جانے والوں کی المناک کہانیاں دنیا بھر میں پڑھنے، دیکھنے اور سننے والوں تک پہنچا رہے ہیں جن میں زندگی کی بے ثباتی نمایاں ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گزشتہ پیر کی صبح جب ترکیہ کے جنوب مشرق میں زلزلے کا پہلا جھٹکا آیا تو مقامی رہائشی بارس یاپر گھر سے فورا باہر نکل آئے۔ جب وہ قریب رہائش پذیر اپنے دادا اور دادی کو دیکھنے گئے تو وہاں عمارت کے بجائے ملبے کا ڈھیر تھا۔
بارس یاپر نے ہاتے صوبے کے ضلع سمندگ میں واقع اپنے گھر کے قریب عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم پوری رات انتظار کرتے رہے۔ متعدد فون کالز کیں لیکن کوئی مدد کو نہ پہنچ سکا۔‘
’تقریبا 40 گھنٹے گزرنے کے بعد ہم نے خود ضروری سامان کرائے پر حاصل کر کے عمارت کے ملبے کے ایک حصے کو توڑا۔‘
زلزلے کے فوری بعد کا وقت تلاش اور ریسکیو کی کوششوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ لیکن متاثرہ علاقے میں تباہ کن زلزلے کے باعث سڑکوں بلاک ہو گئیں یا پھر بری طرح ٹوٹنے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
زلزلے کے 60 گھنٹوں کے بعد صرف چند بنیادی اوزار اور اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے یاپر اور دیگر رہائشی اپنے رشتہ داروں کو ملبے کے پہاڑ سے نیچے سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن اُن کے دادا دادی زندہ نہیں بچ سکے۔
بارس یاپر نے کہا کہ ’ہمیں اپنی دادی اور دادا کو ان کی منہدم عمارت سے باہر نکالنے کے بعد کوئی ایمبولینس یا جنازے کی گاڑیاں نہیں ملیں۔‘
’ہم انہیں مردہ خانے تک اپنے ٹرنک میں لے گئے۔ پھر ہم دوسرے دن سینکڑوں دوسرے لوگوں کے درمیان ان کی لاشیں ڈھونڈنے آئے۔ آخر کار ہم نے انہیں ڈھونڈ نکالا اور انہیں دفنانے کے لیے اپنی گاڑی میں قبرستان لے گئے۔‘
پیر کے تباہ کن زلزلے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد ریسکیو ٹیمیں اب بھی جنوب مشرقی ترکی کے قصبوں اور شہروں میں عمارتوں کے ملبے میں زندگی کے آثار تلاش کر رہی ہیں، اس کے باوجود کہ بچ جانے والوں کی امیدیں ختم ہو رہی ہیں۔
بارس یاپر اور اُن جیسے دوسرے خاندان اب اپنی زندگی نئے سرے سے شروع کرنے کے لیے سوچ بچار کر رہے ہیں۔ اُن کے گھر جزوی طور پر تباہ ہیں مگر وہ رہائش کے قابل نہیں رہے۔
وہ تباہ شدہ گھروں سے بچا کھچا سامان نکال کر زندگی کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔
انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ ضلع میں کوئی موبائل ٹوائلٹ نہیں ہے۔ ’ہمارے پاس اب بھی ہیٹر اور بوتل بند گیس نہیں ہے۔‘بارس یاپر نے بتایا کہ ’کچھ دنوں سے لوٹ مار کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ سیکورٹی خدشات بھی ہیں کیونکہ لٹیرے افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔‘سرکاری نیوز ایجنسی انادولو نے بتایا کہ ترک حکام نے لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عشق اور وفا

Next Post

انسداد تجاوزات مہم: بانہال میں مکمل بند کے بیچ 45 دکانیں سیل، میڈیکل شاپ اور شیڈ مہندم

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
انسداد تجاوزات مہم : شوپیاں میں سابق وزیر کے زیر قبضہ 13کنال اراضی باز یاب : حکام

انسداد تجاوزات مہم: بانہال میں مکمل بند کے بیچ 45 دکانیں سیل، میڈیکل شاپ اور شیڈ مہندم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan