سرینگر/14فروری:
جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی اسمبلی انتخابات کے بعد ہو گی کا ایک مرتبہ پھر اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ انتخابات کے وقت کے بارے میں فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات میں بہتری آئی ہے اور ملی ٹنسی سے متعلق اعداد و شمار سب سے کم ہیں۔
ایک قومی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ خصوصی انٹر ویو میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات میں بہتری آئی ہے اور ملی ٹنسی سے متعلق اعداد و شمار سب سے کم ہیں۔شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370، جسے 2019 میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا، نے ملک کو نقصان پہنچایا تھا انہوں نے کہا کہ جس طرح جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور ملی ٹنسی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔
امیت شاہ نے مزید کہا کہ تمام اعداد و شمار دیکھیں، جموں و کشمیر میں کافی تبدیلی آئی ہیایک سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنے میں موثر رہی ہے اور خالصتان کے ہمدردوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں امیت شاہ نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے وقت پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔تاہم انہوں نے کہا کہ’’میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔
یوٹی میں ووٹر لسٹ کی تیاری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اب، الیکشن کمیشن کو انتخابات کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگاجموں و کشمیر میں نئی قیادت کے ابھرنے کے بارے میں ان کے پہلے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر، شاہ نے کہا کہ نئی قیادت ان بلدیاتی اداروں سے ابھرے گی جہاں پہلے انتخابات ہوئے تھے۔شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹانا بی جے پی اور جن سنگھ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
انہوں نے دفعہ 370 کے تناظر میں ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا بھی حوالہ دیا۔1950سے سے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانا ہمارے ایجنڈے پر تھا۔ آج جس طرح سے جموں و کشمیر ترقی اور عسکری سرگرمیوںمیں کمی دیکھ رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تبدیلیاں آنے والی ہیں۔
ملک سے باہر علیحدگی پسندوں اور خالصتان کے حامیوں کی سرگرمیوں اور پریشانی پیدا کرنے کی ان کی کوششوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان اچھا تال میل ہے۔
