جموں۔ 16؍فروری:
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو اس اعتماد کا اظہار کیا کہ امرناتھ گپھا کو جوڑنے والے ایک سڑک کے منصوبے کو اس سال منظوری دے دی جائے گی کیونکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اپنی ابتدائی پروجیکٹ رپورٹ مکمل کر لی ہے۔سنہا نے کہا کہ سڑک کے بننے کے بعد، ملک بھر سے اور جموں و کشمیر کے یاتری جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع غار کی عبادت گاہ کا دورہ کر سکیں گے۔
منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ سال یاترا کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ میں نے خود یاترا کے راستے کا دورہ کیا۔ میں نے کوشش کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ (امرناتھ) روٹ کو اسی طرح بنایا جا سکتا ہے جس طرح چار دام یاترا کے لیے سڑک بنائی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر یہاں جگتی مہاجر کیمپ میں مہا شیو راتری میلے میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ راستہ پہلگام سے شروع ہو کر پنجترنی اور سنگم ٹاپ سے ہوتا ہوا بالتال تک جائے گا۔ ‘
‘حکومت ہند کی این ایچ آئی ڈی سی نے اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ اس سال سڑک (پروجیکٹ) کو منظور کر لیا جائے گا۔ایل جی نے کہا کہ یہ منصوبہ چار سے پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا۔سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے NH-501 کے خانابل-بلتل سیکشن پر ‘ شیشناگ ٹنل’ کی تعمیر کا کام نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کو سونپا ہے۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل تجویز کیلئے درخواستیں مدعو کی ہے اور بولی 13 فروری سے شروع ہوگی۔ بولی لگانے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔
