سرینگر/ 18فروری:
تین ماہ کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 28فروی سے کھلنے کا عندیہ دیتے ہوئے ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن نے کہاکہ درس و تدریس کے سلسلے میں لاپرواہی اور غفلت بھرتی نہیں جائے گی وقت پر سالانہ امتحان اور درس و تدریس کام شروع ہوگا۔ تدریسی عملہ بھی فروری سے ہی اسکولوں میں خاضر رہے گے ۔
ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کشمیر نے کہاکہ درس و تدریس کے سلسلے میں لاپرواہی یاغفلت نہیں بھرتی جائیگی وقت پر سالانہ امتحان لئے جائینگے اور درس و تدریس کاکام شروع ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تین ماہ کی سرمائی تعطیلات کے بعد وادی کشمیرمیں 28فروری کواسکول کھل رہے ہے تاکہ درس وتدریس اور سالانہ امتحانات کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ تدریسی عملہ بیس فروری سے اسکولوں میں دستیاب ہونگے ۔
