جموں، 18 فروری :
جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تری یاتھ علاقے میں ہفتے کو ایک سڑک حادثے میں دو مسافر از جان جبکہ 19 دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تری یاتھ علاقے میں ہفتے کو اگری گاؤں سے شیو کھوری مندر واقع ضلع ریاسی کی طرف جار ہی ایک گاڑی جس میں عقیدت مند سوار تھے، سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں دو مسافروں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ 19 دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
