سرینگر/24فروری:
وادی کشمیرکے مختلف اضلاع میںگاڑیوں میں حد سے زیادہ اورلوڈنگ کے نتیجے میں لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہوا جبکہ متعلقہ محکمہ کی خاموشی سے خود غرض ٹرانسپورٹروں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور وہ گاڑیوں میں مسافروں کو جانوروں کی طرح لا د رہے ہیں ۔جبکہ برفباری کے نتیجے میں سڑکوں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے اور لوڑ گاڑیوںکوحادثات کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔
شہر سرینگر کے مضافات کیلئے چلنے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر قصبہ جات میں چلنے والی مسافرو گاڑویوںمیں لوڈنگ کی جانب سے لوگوں کو شدید پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گاڑیوں میں سوار خواتین و ضعیف العمر افراد کو اورلوڈنگ کی وجہ سے مشکلات درپیش آئی ۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے غفلت شعاری کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ گاڑیوں میں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونک رہے ہیں ۔ جبکہ بے ہنگم اورلوڈنگ سے سڑک حادثات رونماء ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے ۔
برفباری کے نتیجے میں سڑکوں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں میں اورلوڈنگ کے نتیجے میں سڑکوں پر گاڑیاں پھسلنے کے سبب سڑک حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔مسافر گاڑیوں کے اندر اور باہر مسافرو آویزا رہتے ہیں ۔وادی میں نامساعد موسمی صورتحال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے خود غرض ٹرانسپورٹروں نے مسافروں کو گاڑیوں میں جانوروں کی طرح ہانکا ۔مسافرگاڑیوںکی چھتوں اور گاڑیوں کی سیڑھیوں پر باہر کی اور لیٹکتے دیکھے گئے جو ان کے زندگی کیلئے شدید خطرہ ہے ۔
