سرینگر/24فروری:
سرکاری ملازم کو حکومت کی پالیسی کے خلاف منفی تبصرہ کرنے کے الزام میں معطل کرکے دفتر سے منسلک کیا گیا ہے ۔ سرکار نے حال ہی میں حکمنامہ جاری کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر سرکاری پالیسیوں کے خلاف کوئی بھی ملازم منفی تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔
سرکاری ملازمین کو اس کی پالیسیوں پر تنقید نہ کرنے کا حکم جاری کرنے کے چند دن بعد انتظامیہ نے جموں کشمیر کے رام بن ضلع میں ایک استاد کو معطل کر دیا ہے۔جی پی ایس چندر کوٹ میں تعینات جوگندر سنگھ کے نام سے ایک استاد کو معطل کر کے سی ای او رام بن کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ڈی ایم کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق زیر التواء انکوائری اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کے ملازمین کے ذریعہ حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کے بارے میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کے لئے جوگندر سنگھ، ٹیچر GPS چندر کوٹ، کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
معطلی کی مدت کے دوران، وہ (جوگندر) چیف ایجوکیشن آفیسر، رامبن کے دفتر میں منسلک رہیں گے۔حال ہی میں جموں کشمیر انتظامیہ نے انتظامی سیکرٹریوں کو سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر باقاعدگی سے نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔چیف سکریٹری کے انڈر سکریٹری، جے کے ایڈمن کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم میںمیں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ سرکاری ملازمین حکومت کی پالیسیوں پر کھلے عام تنقیدتبصرہ کرتے ہیں۔
