پلوامہ،26فروری:
ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خبر کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ جس میں ایک کشمیری پنڈت کو گولی لگی ہے جسے علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوکر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک شدہ شخص بینک میں سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق نا معلوم عسکریت پسندوں نے آج صبح سنجے پنڈت ولد کاشی ناتھ پنڈت پر فائرنگ کی، زخمی کشمیری پنڈت کو فورا پلوامہ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کومردہ قرار دیا۔ پولیس نے علاقے کا گھیراو کیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
