سرینگر/27فروری:
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا ہے کہ سرکار یوٹی میں 24گھنٹے بجلی کی فریقینی کویقینی بنانے کے ہدف کوحاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
ا نہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں ہم نے بجلی کی صلاحیت اور پیداوار کو56فیصدی بڑھایا ہے جو کہ گزشتہ ستر سالوں میں نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جو لوگوں کو مشکلات ہورہی ہے اس کا سرکار کو احساس ہے البتہ لوگوں کو بھی اس میں تعاون کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے گزشتہ 70 سالوں کے مقابلے میں تین سالوں میں تقسیم اور پیداوار کی صلاحیت میں 56 فیصد اضافہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں 152 کروڑ روپے کے منصوبے سے بجلی کی تقسیم کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔ فی الحال جموں و کشمیر میں تقسیم کے گرڈ کو مضبوط کرنے کے لیے 5000 کروڑ روپے کی مرکزی حکومت کی اسکیمیں موجود ہیں۔
NTPC، REC، سمارٹ میٹروں کی تنصیب سمیت دیگر کے تعاون سے، J&K جلد ہی صارفین کو 24*7 بجلی فراہم کرنے کا اپنا ہدف حاصل کر لے گا۔ایل جی نے بتایا کہ سرکار اپنے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کوشش میںلگی ہے انہوںنے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے مسئلے سے عام لوگوں کو جو تکلیف پہنچتی ہے سرکار کو احساس ہے ۔ انہوںنے بتایایاکہ رواں برس موسم سرماء میں زیادہ سے زیادہ بجلی کی بحالی کویقینی بنایا گیا ۔انہوںنے بتایا کہ لوگوں کو بھی سرکار کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
