بڈگام،سوپور،9مارچ:
بڈگام کے مضافاتی گاؤں میں کسی معاملے پر جھگڑے کے دوران بھائی کے ہاتھوں مبینہ طورپربھائی کے قتل کاالمناک واقعہ رونما ہوا ۔اُدھر تجر شریف سوپورمیں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے ہم جماعتی کوزخمی کردیا۔متعلقہ پولیس تھانوںنے دونوں واقعات کافوری نوٹس لیکر تحقیقات شروع کردی ہے ۔
جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں کسی بات پر2سگے بھائیوںکے درمیان ہاتھا پائی کے بعد ایک بھائی کی موت واقعہ ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق کوزویرا بڈگام میںدوبھائیوںکے درمیان کسی معاملے پر جھگڑا ہوا، جو جلد ہی ہاتھا پائی میں تبدیلہو گیا۔اس دورا ن ایک بھائی نے مبینہ طور پر دوسرے پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی ہونے والے شخص قیصر یوسف زرگر ولد محمد یوسف زرگرکواگرچہ فوری طور پراسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حقائق کاپتہ لگانے کیلئے پولیس کی ایک ٹیم کوجائے وقوعہ پربھیجاگیا ۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔اس شمالی قصبہ سوپورکے مضافاتی علاقہ تجر شریف میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے ہم جماعتی کوزخمی کردیا۔معلوم ہواکہ امپیریل انسٹی چیوٹ نتھی پورہ سوپور کے 8ویں جماعت کا ایک طالب علم جمعرات کی دوپہر کو اس کے ساتھی کے ذریعہ حملہ کے بعد زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایاکہ صالب اشرف نامی طالب علم پر جمعرات کو دوپہرکے وقت سرکاری ہائی اسکول تجر شریف میں آٹھویں جماعت کا امتحان دینے کے بعد اس کے ساتھی نے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ طالب علم کے سر پر اسکے ساتھی نے تیز دھار آلے سے وار کیا تھا۔زخمی نوعمر طالب علم کوفوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
