جموں۔ 10؍ مارچ:
جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج راج بھون میں بالترتیب سال 2022 اور 2021 کے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار کے ایوارڈ یافتہ محترمہ آروشی کوتوال اور ایس ہرمنجوت سنگھ کو اعزاز سے نوازا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مستقبل کی کوششوں میں یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اختراعات اور کھیلوں میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں نے بہت سے دوسرے چھوٹے بچوں کو بہترین کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی ہے۔
ایس ہرمنجوت سنگھ، ایک نوجوان اختراعی، نے ایک ویمن سیفٹی ایپ – ‘رکشا ‘ تیار کی تھی اور مختلف اولمپیاڈز اور مقابلے جیتے تھے، جب کہ محترمہ آروشی کوتوال جو کہ ایک گرینڈ ماسٹر بننے کی خواہش رکھتی ہیں، نے بہت سے ن الاقوامی شطرنج چیمپئن شپ میں قومی اور یو ٹی اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔اس موقع پر پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
