انہوں نے بیان میں کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ اسلحہ گولہ بارود میں 5 آئی ای ڈی، پی ڈی پی کے پروگرام شدہ ٹائمر ڈیوائسز، آر سی آئی ای ڈی کے 6 ڈیٹو نیٹر، 3 پستول،5 پستول میگزین، 4 ریموٹ کنٹرول،13 بیٹریاں وغیرہ شامل ہیں۔
بیان کے مطابق اس سلسلے میں پولسی اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
