نئی دلی۔ 13؍ مارچ:
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو اگلے مالی سال کے لیے جموں اور کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیے 1,18,500 کروڑ روپے کے بجٹ کی نقاب کشائی کی۔ آج پارلیمنٹ میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق، مالی سال کے بجٹ کا کل تخمینہ 1,18,500 کروڑ روپے جس میں سے ترقیاتی اخراجات41,491 کروڑ روپے کے ۔ متوقع محصولات کی وصولیاں 1,06,061 کروڑ روپے ہیں جبکہ محصولات کے اخراجات 77,009 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے، اس طرح 29,052 کروڑ روپے کے سرمائے کے اخراجات کے لیے اضافی محصولات دستیاب ہوں گے۔
پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا جموں و کشمیر کا یہ لگاتار چوتھا بجٹ تھا۔ 2020-21، 2021-22، اور 2022-23 کے بجٹ بھی یونین ٹیریٹری میں منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے۔
