سرینگر 15 مارچ:
پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مقامی مسلمانوں نے ادا کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ یو پی آئی کے مطابق بہی بوگ بٹہ پورہ پلوامہ میں ستر سالہ کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مقامی مسلمانوں نے ادا کی۔
معلوم ہوا ہے کہ کشمیر پنڈت کے وفات ہونے کی خبر پھیلتے ہی مقامی مسلمان اُس کے گھر پہنچے اور بالن اور دیگر اشیاءجمع کرکے اُس کی آخری رسومات ادا کی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آنجہانی ناسازگار حالات کے دوران بھی اپنے علاقے میں ہی سکونت پذیر رہا ہے اور اس دوران اُن کے مسلمانوں کے ساتھ گہرے مراسم تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی لوگوں نے ایک دفعہ پھر انسانیت اور بھائی چارے کی روایت کو زندہ کیا جب انہوں نے آنجہانی کی آخری رسومات ادا کی۔
