سری نگر، 15 مارچ:
جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہلر کوکر ناگ علاقے میں بدھ کی شام پولیس کانسٹیبل پراسرار طور پرگولی لگنے سے از جان ہوا۔
اطلاعات کے مطابق کوکر ناگ کے ہلر علاقے میں 18بٹالین آئی آر پی میں تعینات پولیس کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بعد ازاں ہسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
متوفی کی شناخت کانسٹیبل عمر فاروق ساکن پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کو کیسے گولی لگی اس سلسلے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
