سری نگر:20مارچ:
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے پیر کوکہاکہ ماہ مبارک کے دوران صارفین کوبجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی ۔ساتھ ہی انہوںنے اسبات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ سری نگر شہر میں مختلف منصوبوں پر جاری کام کی وجہ سے درپیش صورتحال ایک ماہ بعد بہتر ہوجائے گی ۔
ویژنل کمشنر کشمیروی کے بدھوری نے ڈپٹی کمشنر سری نگر محمدا عجاز کے ہمراہ پیر کو کشمیرہاٹ واقع نمائش گراؤنڈ سری نگر کادورہ کرکے یہاں محکمہ محنت وروزگار کے زیر اہتمام جامع روزگار میلے کاجائزہ لیا ۔اس موقعہ پر نامہ نگاروں کی جانب سے رمضان کے مہینے میں بجلی کے بارے میں پوچھے جانے پر، ڈویڑنل کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے کہا کہ متعلقہ محکمہ صارفین کو بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے گا۔سری نگر شہر بالخصوص سیول لائنز میں جاری کئی تعمیراتی کاموںکی وجہ سے لوگوںکونقل وحمل میں درپیش مشکلات کے بارے میں صوبائی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ ایک ماہ بعد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔موصوف کا یہ بھی کہناتھا کہ جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری نجی اسکولوں کے اساتذہ کو بہتر مواقع فراہم کرے گی اور وہ اب معمولی تنخواہوں پر کام کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔انہوں نے نجی سکولوں میں اساتذہ کی معمولی تنخواہوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اُجرت ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا لیکن پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے معاملات تبھی ختم ہو سکتے ہیں جب بہتر مواقع ہوں۔
