سری نگر،20مارچ:
: دوران شب جواہر ٹنل کے آرپار کئی مقامات پر ہلکی بارش ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیرکی صبح کہاکہ 22اور23مارچ کوموسم مجموعی طور پر خشک اورخوشگوار رہنے کاامکان ہے ۔متعلقہ محکمے نے کہاکہ21مارچ بروز منگل کو شام کے وقت کہیں کہیں مختصر وقفہ کیلئے گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کاامکان ہے۔
اتوار کی شام اوردوران شب سری نگر سمیت جواہرٹنل کے آرپارکئی مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سری نگر میں اس دوران 2ملی میٹر ،کپوارہ میں 4.5ملی میٹر،قاضی گنڈ وککرناگ میں بھی ہلکی بارش،گلمرگ میں16ملی میٹر ،بٹوٹ میں21ملی میٹر ،بھدرواہ اور بانہال میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی جبکہ پہلگام میں آسمان پربادل چھائے رہے ۔محکمہ موسمیات نے پیرکی صبح کہاکہ21مارچ بروز منگل کو شام کے وقت کہیں کہیں مختصر وقفہ کیلئے گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کاامکان ہے۔
متعلقہ محکمے نے کہاکہ 22اور23مارچ کوموسم مجموعی طور پر خشک اورخوشگوار رہنے کاامکان ہے ۔متعلقہ محکمے نے بتایاکہ پیرکی شام مختصر وقفے کیلئے گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کے پچاس سے ساٹھ فیصد امکانات ہیں ۔محکمہ ھٰذانے 22اور23مارچ کوموسم مجموعی طور پر خشک اورخوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی تاہم ساتھ ہی کہاکہ 24اور25مارچ کو الگ تھلگ مقامات پر مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کاامکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے مزید جانکاری فراہم کی کہ 26سے28مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک اورخوشگوار رہنے کاامکان ہے ۔ساتھ ہی متعلقہ محکمہ نے کہاکہ 28مارچ تک جموں وکشمیرمیں بھاری بارش یابرف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے ۔
